ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’مودی حکومت ایوان کو رخنہ انداز کرنے کے لیے اپوزیشن کو اُکسا رہی ہے‘: ملکارجن کھرگے

’مودی حکومت ایوان کو رخنہ انداز کرنے کے لیے اپوزیشن کو اُکسا رہی ہے‘: ملکارجن کھرگے

Mon, 13 Dec 2021 18:59:49    S.O. News Service

نئی دہلی،13؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے پیر کے روز راجیہ سبھا میں الزام عائد کیا کہ حکومت 12 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی رد کرنے پر غور نہیں کر کے اپوزیشن کو ایوان رخنہ انداز کرنے کے لیے مجبور کر رہی ہے۔ کھرگے نے الزام عائد کیا کہ ’’حکومت اپنے فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے، اور چونکہ آپ (چیئرمین) ایوان کے محافظ ہیں، ہم گزارش کرتے ہیں کہ معطلی رد کی جائے۔ حکومت کا ضدی نظریہ اپوزیشن کو ایوان میں رخنہ انداز کرنے کے لیے مجبور کرنا ہے۔ اس لیے ہم واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔‘‘

اس بیان کے بعد راجیہ سبھا چلا رہے ایم ونکیا نائیڈو نے ایوان کو دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی اور کہا کہ دونوں فریقین کو معاملے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ اس سے قبل کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے کہا کہ ’’ایوان کے لیڈر یہاں ہیں اور ہم گزارش کرتے ہیں کہ معطلی رد ہو۔‘‘ اس مطالبے کی ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ تروچی شیوا نے حمایت کی۔

قابل ذکر ہے کہ معطل اراکین پارلیمنٹ میں کانگریس کے سید نصیر حسین، اکھلیش پرساد سنگھ، پھولو دیوی نیتام، چھایا ورما، رپن بورا، راج منی پٹیل، شیوسینا سے پرینکا چترویدی، انل دیسائی، سی پی آئی ایم سے ایلارام کریم، سی پی آئی سے بنوئے وشوم اور ترنمول کانگریس کی ڈولا سین و شانتا چھیتری شامل ہیں۔


Share: